طبی فوائد

  • رحمت العالمین انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان روڈ لاہور میں امراضِ قلب کا مکمل علاج معہ بائی پاس آپریشن، انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی وغیرہ
  • نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور میں سی ٹی سکین مشین کی سہولیات
  • نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور میں مکمل جسمانی سکینگ کے لیے نیوکلئر بلاک کی سہولت
  • نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور اور سوشل سکیورٹی ہسپتال اسلام آباد میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص اور مکمل علاج
  • سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں گردوں کی صفائی کا مکمل علاج
  • تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں امراضِ معدہ کی تشخیص اور علاج
  • سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کلینکس کا قیام اور مکمل علاج
  • تحفظ یافتہ کارکنان اور ان کے لواحقین کو مصنوعی اعضااور نظر کی عینک کی فراہمی
  • ملک میں طبی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی صورت میں بیرونِ ملک علاج کی سہولت
  • ڈسپینسریوں اور ہسپتالوں میں جدید آلات سے لیس ایمبولینسز کی 24 گھنٹے سہولت
  • سوشل سکیورٹی ہسپتالوں سے الحاق شدہ میڈیکل کالجز میں تحفظ یافتہ کارکنان کے 9 بچوں کے لیے ہر سال مفت تعلیم اور وظائف کی سہولت
  • سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں جدید لیبارٹریز اور فزیوتھراپی سنٹرز کی سہولت
  • تحفظ یافتہ کارکنان اور عوام الناس کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور ڈسپینسریوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص اور علاج کی مفت سہولت
  • انتقال کی صورت میں میت کے لیے ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت